نئی دہلی، 6نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی پولیس نے کراڑی سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی رتوراج کو گرفتار کر لیا ہے۔ان پر چھٹھ پوجا کو لے کر جھگڑا کرنے اوردفعہ144کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔بیرونی دہلی کے ڈی سی پی ایم این تیواری کے مطابق، کراڑی کے نٹھاری گاؤں میں ایک تا لاب میں چھٹھ پوجا کی اجازت نہیں تھی۔دہلی حکومت نے اجازت کا آرڈر پہلے دیا تھا، لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا تھا۔اس کے بعد دہلی پولیس نے قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تالاب کے ارد گرد دفعہ144نافذ کر دیا تھا ۔اس کے باوجودرتوراج وہاں اپنے حامیوں کے ساتھ پوجا ارچنا کرنے پر اڑے ہوئے تھے اور جب روکا گیا تو حامیوں کے ساتھ ہنگامہ کرنے لگے۔پولیس نے انہیں ہفتہ کو موقع سے حراست میں لے لیا اور اتوار کی صبح گرفتار کر لیا ہے۔غورطلب ہے کہ رتوراج گرفتار ہونے ہونے والی عام آدمی پارٹی کے 15ویں رکن اسمبلی ہیں۔